ابنا: جاپان میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں زبردست اضافہ جاری ہے جس میں جاپان میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے ، جبکہ جاپان کے مختلف صوبوں میں تحریک انصاف کی لوکل باڈیوں کا قیام بھی جاری ہے ، اس حوالے سے تحریک انصاف جاپان کے سیکریٹری اطلاعات راشد صمد خان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف جاپان کے معاملات کو چلانے کے لیئے عمران خان کی ہدایات کے مطابق دس رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی تشکیل کا عمل جاری ہے جس میں جاپان کی معروف سماجی شخصیت اور پاک جاپان آٹوایسوسی ایشن کے صدر جاوید نیازی سمیت کئی اہم افرادکو نامزد کیا جاچکا ہے ،جبکہ مرکزی کونسل کے دیگر افراد میں جاپان کی معروف سماجی شخصیت چوہدری ندیم ، مہر عظیم ،شاھد بٹ شیری شامل ہیں ، تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے گزشتہ روز اہم تقریب اہل تسکوبا کی جانب سے معروف سماجی شخصیت جاوید نیازی کے یارڈ پر منعقد کی گئی جس میں جاپان بھر سے آئے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں ، رہنماؤں اور سینئر پاکستانیوں سمیت میڈیا کے ارکان نے شرکت کی ، اس موقع پر تحریک انصاف جاپان کے صدر خالد فریدی نے مشاور ت کے بعد میاں شبیر احمد کو ایباراکی کین کا صدر نامزد کیا جبکہ مہر اشفاق کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا جبکہ جاوید نیازی کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اور مہر عظیم کو بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر نامزد کیا ، اس موقع پر چیبا کین کے تحریک انصاف کے صدر چوہدری ظفراقبال بھی موجود تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف جاپان کے صدر خالد فریدی نے کہاکہ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جس طرح عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو خوش آمدید کہاہے وہ پاکستان کے روشن مستقبل کی امید کی ضمانت ہے ، خالد فریدی نے کہا کہ عمران خان نے جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے محبت کا پیغام بھیجا ہے ، جبکہ عمران خان عنقریب جاپان کا دورہ بھی کریں گے ،اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات راشد صمد نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ عنقریب کسی اہم تقریب میں عمران خان کا ٹیلیفونک خطاب کا اہتمام کرایا جائے ۔ ...............
/169